ابنا: الیوم السابع سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی فتح تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے رکن نبیل شعث نےفلسطینی عوام کے بارے میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے فلسطین کے بارے میں عرب ممالک کے مؤقف کو بھی شرم آور قراردیا ہے۔ اس نے کہا کہ ہمیں مصر، شام، سوڈان اور لبنان کی مدد کے منتظر نہیں ہیں بلکہ ہمیں توانا ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔ اس نے کہا کہ ہم عرب م مالک کا ایک حصہ ہیں اور ہمارے لئے در حقیقت تمام عرب ممالک کے لئے خطرہ ہے اسرائیل نے تمام عرب ممالک کے امن و ثبات کو خطرے میں ڈآل دیا ہے اور وہ در حقیقت علاقہ میں امریکی بلی کا پنجہ ہے نبیل شعث نے کہا کہ اسرائيل کو ڈرانے کی بات نہیں بلکہ عربوں میں اس کا مقابلہ کرنے کی اس وقت ہمت نہیں اسرائیل اچھی طرح جانتا ہے کہ عرب ممالک کے امریکہ کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور امریکہ عربوں کو اسرائیل کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دےگا اس نے کہ عرب ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد اور منسجم ہوجانا چاہیے کیونکہ اسرائیل نے عربوں کے سازی مذاکرات کو ناکام بنا دیا ہے۔.............
/169